بیرسٹر سلطان چوہدری سے بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات، صدارت کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

پیر 20 ستمبر 2021 18:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ممتاز قانون دان اور انصاف لائیر ز فورم کے صدر بیرسٹر علی ظفر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انصاف لائیرز فورم کے صدر بیرسٹر علی ظفر نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی موجودگی میں جہاں عدلیہ کے مسائل حل ہونگے وہاں قانون و انصاف کی بالا دستی بھی قائم ہو گی۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کی کہ انہوں نے بطور آزادکشمیر میں پارٹی صدر مضبوط انصاف لائیرز فورم بنوائی اور اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے اُن سے درخواست کی کہ وہ اب بھی آزادکشمیر میں انصاف لائیرز فورم کی سرپرستی کرتے رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں