پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں اور متعین کردہ راہ پر چل کر ہی ترقی اور استحکام دیا جا سکتا ہے،سردارعتیق احمد خان

اتوار 23 جنوری 2022 14:15

مظفرآباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں اور متعین کردہ راہ پر چل کر ہی ترقی اور استحکام دیا جا سکتا ہے، قائد اعظم کے اصولوں سے نمٹنے کی وجہ سے ملک کئی مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے، وہ گزشتہ روز لاہور میں دانشور مسعود اللہ کی کتاب آواز مسعود کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شارگ ہے کشمیری عوام ایک صدی کے قریب عرصے سے تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ،ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی وجہ اور پاکستان سے محبت کی سزا دے رہا ہے، مودی ایک نئے ہٹلر کے طور پر دنیا کے سامنے آ چکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے مگر اس خطے کے تدارگ کیلئے عالمی سطح پر کچھ نہیں کیا جا رہا ہے،مودی کا ہاتھ روکا نہ گیا تو ہندوستان کشمیر کو قتل گاہ بنا دے گا، ہندو انتہا پسندوں نے کشمیر پر نظر گاڑ رکھی ہے انہون نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کشمیری عوام کو جبر اور ظلم سے نجاعت دلانے کیلئے پاکستان کی قیادت جرت مندانہ رویہ اختیار کر کے عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے بھر پور مہم چلائے،تقریب میں شرکت کے بعد قائدمسلم کانفرنس حاصل پور روانہ ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں