اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے نامریکہ اپنا کردارادا کرے

صوبائی مشیر برائے قانون و انسانی حقوق رانا اعجاز احمد خان کی امریکی قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 20 ستمبر 2006 18:21

لاہور() صوبائی مشیر برائے قانون و انسانی حقوق رانا اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہجنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کامنصفانہ حل ضروری ہے ، اس حوالے سے امریکہ اپنا کردارادا کرے- یہ بات انہوں نے لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے پرنسپل آفیسر برائن ڈی ہنٹ کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب میں کہی - تقریب کا اہتمام انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے کیا تھا- انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کے فعال کردار کی بدولت دنیادہشت گردی سے محفوظ ہوئی ہے -نائن الیون نے عالمی سیاست کو متاثر کیا ہے اور اس واقعہ کے بعد پاکستان اور امریکہ ندہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں اہم اتحادی بن کر ابھرے ہیں -انہوں نے آزاد کشمیر اور صوبہ سرحد میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی بحالی میں امریکہ سمیت مغربی اقوام نے جو بھرپور امداد کی ہے اس کے لئے پاکستانی عوام ان کی شکر گزارہیں - رانا اعجاز احمد خان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی اقتصادی امداد کی بدولت تعلیم ، صحت عامہ ، انسانی حقوق ، گورننس ، ذرائع نقل و حمل اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے میں نمایاں مدد ملی ہے - بعد ازاں بشپ آف لاہور ڈاکٹر الیگزینڈر جان ملک اور امریکی قونصلیٹ کے پرنسپل افسر برائن ڈی ہنٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا- تقریب میں صوبائی وزراء میاں عمران مسعود، قدسیہ لودھی کے علاوہ وکلاء، تاجر برادری اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے بھی نشرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں