اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںبھاٹی گیٹ میں معمولی جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر ..

بھاٹی گیٹ میں معمولی جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا،ملزم فرار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) لاہورمیں بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں محلہ سمعیہ میں گھر میں سالگرہ کے فنکشن کے دوران محسن اور احسن دو بھائیوں کے درمیان ہوائی فائرنگ کرنے پر جھگڑا ہوگیا۔

(خبر جاری ہے)

لڑائی ختم کروانے کے لئے محسن کے ماموں اکرام نے صلح صفائی کرانے کی کوشش کی جس پر بھانجے نے ماموں اکرم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں اکرم موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوجائیں گے۔ تاہم اکرم کی بیوی نگہت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم محسن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں