ْ(ن) لیگ انتخابات میں جیت کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ‘رانا افضال حسین ، حسان ریاض

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:17

ْ(ن) لیگ انتخابات میں جیت کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ‘رانا افضال حسین ، حسان ریاض
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) نارنگ منڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 119کے نامزد امیدوار رانا افضال حسین اور پی پی 135کے نامزد امیدوار چودھری حسان ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں جیت کر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چودھری افتخار احمد بٹر ،چودھری طارق سرویا ،چودھری بشارت سرویا،حاجی مقصود گورائیہ کے ہمراہ کھنڈہ گائوں میں چودھری محمد طفیل سرویا ،چودھری شفقت سرویا اور چودھری عامر طفیل سرویا کی جانب سے فقید المثال انتخابی جلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اصل طاقت عوام ہے جن کے ووٹ کے بل بوتے پر ن لیگ کامیاب ہو کر ایک بار پھر تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گی ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے سیاست اور خدمت اناڑیوں کا کام نہیں عمران خان کی خیبر پختونخواہ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں اور وہ جنرل الیکشن میں اس سیاسی جماعت کو ووٹ دیں گے جس جماعت نے پانچ سال میں ان کے مسائل حل کیے ہیںواضح رہے کہ اس موقع پر سرویا برادری کی کثیر تعداد نے مسلم لیگ ن کے پینل کی بر ملا تائید و حمایت کا اعلان کیا اور اہل دیہہ نے امیدواروں کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں