مسلم ٹائون کے علاقہ میں نہر سے نا معلوم خاتون کی لاش برآمد

پیر 6 اگست 2018 15:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) مسلم ٹائون کے علاقہ میں نہر سے نا معلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم ٹائون کے علاقہ میں راہگیروں کی جانب سے نہر میں لاش دیکھ کر پولیس کواطلاع دی گئی ۔ریسکیو 1122کی مدد سے لاش کو نہر سے باہر نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر40سے 45سال کے قریب ہے ۔ شناخت اور ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں