لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ

دو ماہ کے دوران 12930مقدمات درج ہوئے جن میں کم سن بچوں اور بچیوں کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضا فہ

پیر 6 اگست 2018 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) الیکشن 2018میں پولیس افسران کے پیش نظر صوبائی اسمبلی دارلحکومت لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا دو ماہ کے دوران 12930مقدمات درج ہوئے جن میں کم سن بچوں اور بچیوں کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو ماہ کے دوران جرائم میں خوف ناک حد تک اضاجہ ہوا ہے ،پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم جون سے 30جولائی تک قتل کے 168مقدمات درج ہوئے ،ڈکیتی کے واقعات 567درج ہوئے اور موٹر سائیکل کے 1261واقعات رونما ہوئے ،بیشتر سنگین جرائم کی تفتیش بھی تاخیر کے نظر ہوئے ۔

پچھلے دو ماہ کے دوران لاہور میں کم سن بچوں اور بچیوں کیساتھ مبینہ ذیادتی کے 283واقعات رپورٹ ہوئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق چوری کے 290اور اغوا برائے تاوان کے تین مقدمات درج ہوئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ دو ماہ میں زیرحراست 3ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔صدر ڈویژن میں 54،اقبال ٹاؤن میں 19،سویل ڈویژن میں 20اور سٹی ڈویژن میں 36واقعات رونما ہوئے ۔جبکہ کینٹ ڈویژن میں ذیادتی کے 97واقعات درج ہوئے ۔ریکارڈکے مطابق متعدد واقعات کے چالان نامکمل ہیں بڑے ملزمان کی گرفتاری بھی نہ ہوسکی ،جرائم میں بڑھتی ہوئی شریع کو مقام پولیس افسران کی تبدیلی بناتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں