پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے دو معصوم بچوں کا باپ جاں بحق

پولیس نے اہلکار سجاول کو حراست میں لیکر لاش مردہ خانہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا

منگل 7 اگست 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد سے دو معصوم بچوں کا باپ دم توڑ گیا،پولیس نے اہلکار سجاول کو حراست میں لے کر لاش مردہ خانہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گڑھی شاہو کرائون پلازہ کے قریب کویت پلٹ شہری محمد عمر جوس کی دکان پر کھڑا تھا کہ اس دوران سول کپڑوں میں ملبوس سجاول نامی مبینہ پولیس اہلکار نے اسے مشکوک سمجھ کر تلاشی لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر پولیس اہلکار نے پستول نکال کر مارنے کی دھمکیاں دی اور تشدد شروع کر دیا، پولیس اہلکار کے تشدد اور سر پر شدید چوٹیں آنے سے محمد عمر زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس اہلکار نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے اہل علاقہ نے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم پولیس میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں