لاہور،پولیس موبائل وین اور موٹر سائیکل تصادم سے متعدد افراد زخمی

جمعہ 10 اگست 2018 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) تاج باغ میں پولیس کی موبائل وین اور موٹر سائیکلوں کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تصادم کی وجہ تاج باغ کے ایک موٹر پر پولیس موبائل کی تیز رفتای بتائی گئی ہے۔ جس کے باعث وہاں سے گزرنے والی چار موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں اور چاروں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کا سبب بننے والی پولیس موبائل تھانہ تاج باغ کی بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں