جی سی یو نیورسٹی میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

پرچم کشائی کی تقریب میںجی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے ملی نغمے بھی پیش کیے

منگل 14 اگست 2018 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں جشنِ آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد،جس میں ملک میں امن اور ترقی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئی۔آزادی تقریبات کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر دڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بخاری لانز میں پودا لگا کر کیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے ملی نغمے پیش کیئے ، جبکہ بعد ازاں جی سی یو مجلسِ مباحث کے زیرِ اہتمام -’’پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا ہے‘‘کے موضوع پر پارلیمانی مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیئے مسلسل محنت اور جدوجہدکی ضرورت ہے،آبادی اور انتہا پسندی پاکستان کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہیں لیکن معاشی طور پر ہم بہت پیچھے ہیں ۔وائس چانسلر نے اساتذہ کو تلقین کی کہ ان پر طلباء کی تربیت کی اہم ذمہ داری ہے جسے وہ احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے سر انجام دیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ اقوام عالم میں کچھ دن غیر معمولی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،زندہ قومیں اپنے قومی دن انتہائی جوش وخروش سے مناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 14اگست کا دن ہم سب سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم آزادی جیسی نعمت کی قدر کریں اور اقوامِ عالم میں اپنے پیارے وطن کی سر بلندی اور وقار کے لیئے کوشاں رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں