مختلف مقامات سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، پولیس نے لاشوںکو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

نولکھا کے علاقے سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ داتا دربار کے علاقے سے بھی ادھیڑ عمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کاآغاز اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں