بند روڈ پر گودام کی چھت گرنے سے 2مزدور جاں بحق ،ایک کی حالت تشویشناک

بدھ 26 ستمبر 2018 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) لاہور کے علاقے بند روڈ پر گودام کی چھت گرنے سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ ہسپتال میں ایک مزدور کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بند روڈ پر گودام کی لکڑی سے بنی چھت اچانک گر گئی جس سے نیچے سوئے ہوئے 6مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ واقعے میں 2مزدور جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت 16سالہ اکمل اور 20سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 4مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا گیا جن میں سے ہسپتال میں زیر علاج ایک مزدور کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں