خستہ حال عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے سے راہگیر خاتون جاں بحق

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پرانی انار کلی کے علاقہ میں مزدوروں کی جانب سے گرائی جانے والی خستہ حال عمارت کا ملبہ گلی میں گرنے سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی ،ریسکیو 1122نے لاش ملبے کے نیچے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کردی۔ بتایا گیا ہے کہ پرانی انار کلی میں مزدوروں کی جانب سے ایک خستہ حال عمارت کو گرایا جارہا تھاکہ اسی دوران ملبہ گلی میں سے گزرنے والی خاتون 60سالہ شمیم بی بی پر آگرا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی جس نے ملبے کے نیچے سے لاش کو نکال کر مردہ خانے منتقل کیا ۔ اطلاع پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ انتظامیہ کے مطابق خطرناک عمارتوں کوگرانے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس پر مالکان کی جانب سے عمارت کو گرایا جارہا تھالیکن اس کیلئے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں ۔ عمارت کے مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف قانون کارروائی کے لئے درخواست دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں