لیسکو فیروز والا ڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ‘ستار والا گائوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی لی

پیر 15 اکتوبر 2018 16:53

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) فیروز والا ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ستار والا گائوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی لی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ ایس ڈی او اٹاری سب ڈویژن سید عاطف قمر نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ستار والا گائوں میںبڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑتے ہوئے پورے گائوں کی بجلی منقطع کردی ۔سید عاطف قمر کے مطابق گائوںمیں 60سے 70گھروں میں سے صرف 6گھروں میں میٹرز لگے تھے باقی سب گھر چوری کی بجلی استعمال کررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں