لاہور،یکم نومبر سے موٹر سائیکل پر بیک ویو مرر لازمی قرار

بیک ویو مرر کے بغیر موٹر سائیکل کا مال روڈ پر داخلہ ممنوع، حادثات میں مزید کمی آئیگی ‘سی ٹی او

پیر 22 اکتوبر 2018 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) یکم نومبر سے موٹر سائیکل پر بیک ویو مرر بھی لازمی قرار دے دیئے گئے ، بیک ویو مرر کے بغیر موٹرسائیکل کا مال روڈ پر داخلہ ممنوع ہو گیا ۔ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے مال روڈ پر موٹر سائیکل بیک ویو مرر کی افادیت بارے آگاہی کیمپ لگایا گیا جہاں سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے شہریوں میں فری بیک ویو مررز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ٹی او لیاقت علی ملک نے کہا کہ بیک ویو مررز موٹرسائیکل سوار شہری کی آنکھوں کی مانند ہیں،بیک ویو مررز دائیں، بائیں ٹرن لینے میں انتہائی مفید ہیں اور انکے استعمال سے حادثات میں مزید کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر 99 فیصد شہریوں کی طرف سے ہیلمٹ کی پابندی کرنا خوش آئند ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری میں شہریوں کا ہی فائدہ ہے، یکم جنوری سے سائیڈ مررز نہ لگانے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں