لیسکو کے 12 ایس ڈی اوز کو ایکسین کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

پیر 22 اکتوبر 2018 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کے 12 ایس ڈی اوز کو ایکسین کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی اوز کو گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے جن میں احمد بلال،فیصل اشرف،فیصل آفریدی،فیضان بٹ،دردانہ یوسف،ملک اشفاق ،سعدیہ عنایت،اویس طاہر،عبدلالخیل،عمران ظفر،حماد شاہ اور آصف خان شامل ہیں۔لیسکو پروموشن بورڈ میں افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔جنرل منیجر ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے پروموشن بورڈ کی منظوری کے بعد میٹنگ منٹس جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں