ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کا محکمہ داخلہ کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ

پیر 19 نومبر 2018 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے محکمہ داخلہ کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے محکمہ داخلہ کے دفاتر میں ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اور انہوں نے محکمہ داخلہ کے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے ساتھ سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل ،ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال احمد اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے محکمہ داخلہ کے افسران و ملازمین سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔انہوں نے محکمہ داخلہ میں موجود کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں