محمد علی میاں کی والدہ کے انتقال پر لاہور چیمبر کا اظہار تعزیت

جمعرات 29 نومبر 2018 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد علی میاں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالی محمد علی میاں کی والدہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں