لاہور، شہری کو خراب موبائل فون دینے پر 12ہزار 3سو روپے کی ڈگری جاری

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:08

لاہور، شہری کو خراب موبائل فون دینے پر 12ہزار 3سو روپے کی ڈگری جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے شہری کو خراب موبائل فون دینے پر ائیر لنک کیمونیکشن گلبرگ کے خلاف 12ہزار 3سو روپے کی ڈگری جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار کی طرف سے 5 لاکھ روپے ہرجانہ دلانے کی استدعا مسترد کر دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 12ہزار تین سو روپے میں ائیر لنک گلبرگ سے موبائل فون خریدا ،فون کی ایک سال کی وارنٹی تھی لیکن فون خراب ہو گیا جب واپس کرنے گیا تو واپس نہیں کیا گیا۔لہٰذا 5 لاکھ روپے ہرجانہ دلایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں