رحمت مسیح نامی عیسائی نے جماعت اسلامی کے مرکز، جامع مسجد منصورہ میں اسلام قبول کرلیا

حافظ محمد ادریس نے رحمت مسیح کو کلمہ شہادت پڑھایا ،ْ اسلامی نام رحمت اللہ رکھا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) رحمت مسیح نامی عیسائی نے جماعت اسلامی کے مرکز، جامع مسجد منصورہ میں اسلام قبول کرلیا ۔نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے رحمت مسیح کو کلمہ شہادت پڑھایا ۔نومسلم کا اسلامی نام رحمت اللہ رکھاگیاہے ۔

(جاری ہے)

رحمت اللہ نے کہا کہ تین روز تک آنے والے خواب سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا ۔ رحمت اللہ کے مطابق خواب میں لوگوں کو قرآن پڑھتے دیکھتا رہا ۔ رحمت اللہ نے کہاکہ لوگوں کو قرآن پڑھتے دیکھ کر میرے دل میں بھی قرآن کی محبت پیدا ہوگئی ۔ رحمت اللہ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حافظ محمد ادریس کی رحمت اللہ کو مبارکباد اور استقامت کی دعا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں