شیِخ زید ہسپتال کے سینئر پروفیسرز نے او پی ڈی میں ہر مریض کا معائنہ کیا

بدھ 12 دسمبر 2018 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) شیِخ زید ہسپتال لاہور کے ترجمان کے مطابق ہسپتال کے سینئر پروفیسرز نے او پی ڈی میں علاج و معالجہ کی غرض سے آنے والے ہر مریض کا معائنہ کیا‘ شعبہ ناک ‘کان و گلا میں 50 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، 20 سے زائد مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ او پی ڈی کے دیگر شعبہ جات میں بھی ہر آنے والے مریض کا مکمل چیک اپ کیا گیا‘ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی (شعبہ حادثات) میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولیات بلا تعطل فراہم کی گئیں جبکہ ہسپتال میں آپریشن کی غرض سے داِخل مریضوں کے بھی معمول کے مطابق آپریشنز جاری رہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں