شفیق آباد ‘45 سالہ رکشہ ڈرائیور جاں بحق

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) شفیق آباد کے علاقے میں 45 سالہ رکشہ ڈرائیور بریک فیل ہونے سے دیوار کے ساتھ ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ رانا اختر رکشہ میں سبزی لینے کے لیے منڈی جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث رکشہ دیوار سے جا لگاتشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔رانا اختر شبلی ٹائون ساندہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں