لیسکو کی کارروائی ،52ہزار یونٹ کی بجلی چوری پکڑلی ، 8افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے نے بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 52ہزار یونٹ کی بجلی چوری پکڑلی ، 8افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

لیسکو سائوتھ سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ایس ڈی او گلبرگ محمد طاہر نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا ۔ اس کارروائی کے دوران 52ہزار یونٹ سے زائد کی بجلی چوری پکڑ کر لاکھو ں روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیا گیا، بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں