مانگا منڈی میں خاوند نے اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا ،موقع سے فرار

ہفتہ 16 فروری 2019 15:38

مانگا منڈی میں خاوند نے اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا ،موقع سے فرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مانگا منڈی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا ،ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مانگا منڈی محلہ احمدآ باد میں عمران نامی شخص نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ ڈالا،چار بچوں کی ماں نائلہ تشویشناک حالت میں ہسپتال جاکر ہلاک ہوگئی ۔ملزم خاوند عمران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔محلہ دار کے مطابق عمران اور نائلہ کا اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو سیل کردیا ۔لاش مردہ خانے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں