ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ‘02رکنی سنیچرگینگ رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 19 مارچ 2019 16:15

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ‘02رکنی سنیچرگینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے وحدت کالونی نقشہ سٹاپ سے 02رکنی سنیچرگینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ رکشہ سوار سنیچر زخاتون سے موبائل و پرس چھین کر فرارہورہے تھے کہ ڈولفن ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سنیچر ز کورحمان پورہ چوک سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے خاتون سے چھینا گیا پرس ،موبائل ،اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ۔ملزمان عرصہ دراز سے رکشے پر وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان شہزاد اور شیر علی کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں