اسلام پورہ پولیس کی منشیات فروشوں ،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،چار ملزمان گرفتار

بدھ 20 مارچ 2019 14:01

اسلام پورہ پولیس کی منشیات فروشوں ،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،چار ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) اسلام پورہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کاشف اور عثمان کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پمپ ایکشن اور پسٹل سمیت گولیاں برآمد ہوئیں ۔جبکہ منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ملزمان ارشد اور آصف کے قبضہ سے شراب برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ ،ناجائز اسلحہ اور شراب فروشی کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں