احمدیار، ہمسائے کی ساتھیوں سے ملکربیٹی سے چھیڑخانی سے دلبرداشتہ ماں نے خودکشی کرلی

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:37

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ہمسائے کی ساتھیوں سے ملکربیٹی سے چھیڑخانی سے دلبرداشتہ ماں نے خودکشی کرلی ۔واقعہ کے مطابق نواحی گائوں 207/EB میں محنت کش ذوالفقار احمد کی بیٹی کل بی بی کو ہمسائے کی ساتھیوں سے ملکر چھیڑخانی منع کرنے کے باوجود چھیڑخانی سے باز نہ آنے پر ارشاد بی بی نے زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیاجہاں پرو ہ زندگی کی بازی ہارگئی پولیس تھانہ احمدیار مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

متوفیہ ارشاد بی بی نے بتایا کہ بیٹی ساتویں کلاس کی طالبہ ہے جس کو ہمسائے نے ساتھیوں سے ملکر چھیڑخانی کی منع کرنے پرلڑکی کو اغواء وسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سے تنگ آکر میں نے زہریلی گولیاں کھالیں پولیس کا بیان میں بتایا جبکہ متوفیہ کے دیور افتخار نے بتایا کہ پولیس نے بااثر ملزمان کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا تھا اور صلح کیلئے دبائو بڑھا رہے تھے لڑکی نے سکول چھوڑ دیا تھا بعدازاں ارشاد بی بی اپنی بیٹی کوسکول چھوڑ اور لے کرآتی تھی لیکن چھیڑخانی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں