ٹائون شپ ‘لوڈر رکشے اور 3گاڑیوں میں تصاد م کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ،5افراد زخمی

پیر 25 مارچ 2019 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ٹائون شپ کے علاقہ چاندنی چوک میں لوڈر رکشے اور 3گاڑیوں میں تصاد م کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ٹائون شپ کے علاقہ چاندنی چوک میں لوڈر رکشہ اور 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 15سالہ حسیب نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں 5افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد اور جاں بحق ہونے والی نوجوان کی لاش کو جناح ہسپتا ل منتقل کردیاگیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں