شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہونے والا رہزن گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہونے والا رہزن گرفتار، مقدمہ درج ،ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق نعیم شوکت نامی رہزن شہری سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گیا،انسپکٹر مبشر نے شہری کے شور مچانے پر رہزن کا پیچا کرکے دبوچ لیا، ملزم نعیم شوکت پولیس اشتہاری نکلا، اس پر پہلے ہی 15مقدمات درج تھے،ملزم ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا،انسپکٹر مبشر نے پرس اور موبائل فون شہری کے حوالے کر دیا، ملزم کو تھانہ پولیس کے حوالے، مقدمہ درج کر لیا گیا،سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی انسپکٹر مبشر اور ڈرائیور کو شاباش دی جبکہ سی ٹی او کی طرف سے تعریفی سند اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں