سی آئی اے کوتوالی اور مصری شاہ سرکل پولیس نے چند روز قبل مصری شاہ کے علاقہ میں 6سالہ بچی ثمرا درانی کے قاتل کو گرفتار کرلیا

جمعرات 25 اپریل 2019 14:52

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سی آئی اے کوتوالی پولیس اور مصری شاہ سرکل پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل مصری شاہ کے علاقہ میں 6سالہ بچی ثمرا درانی کے قاتل کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عمران عرف پستول ،قاسم اور محسن شامل ہیں ۔ڈی ایس پی سٹی کوتوالی عثمان حیدر گجر کے مطابق ملزم عمران عرف پستول کے خلاف قتل،اقدام قتل،پولیس مقابلہ،قبضہ اور بھتہ خوری کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم عمران عرف پستول نے گجر پورہ کے علاقہ میں ایک ڈاکٹر پر بھی فائرنگ کی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں