جرائم پیشہ عناصر کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کا عزم کررکھا ہے ، اسمٰعیل کھاڑک

انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی،ایس ایس پی آپریشن کی میڈیا سے گفتگو

منگل 18 جون 2019 13:33

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء)ایس ایس پی آپریشن اسمٰعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکوجڑسے اکھاڑپھینکنے کا عزم کررکھا ہے،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی میرٹ پر کام کرتے ہوئے مظلو م کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ،ان خیالا ت کا اظہا رانہوںنے اپنے دفتر میںمیڈیا کے وفد سے ملاقات میں کیا ،اس موقع پر سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان،سیدصدا حسین کاظمی ودیگربھی موجودتھے ،ایس ایس پی آپریشن اسمٰعیل کھاڑک نے مزید کہاکہ میرے دروازے ہر سائل کے لئے ہر وقت کھلے ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے ہرممکن کوشش کروںگا جس میںمیڈیا سمیت تمام شہریوںکے تعاون کی ضرورت ہے کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہوگی مظلوم کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے انصاف مہیا کیا جائیگااور ظالم و جرائم پیشہ عناصر سے کسی قسم کی رعائت نہ برتی جائیگی،اسمٰعیل کھاڑک نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائیگی اپنی ڈیوٹی کو خدمت سمجھ کر کرتاہو ںہر شریف شہری کااحترام ضروری ہے بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی گشت کے نظام کوموثر بنایا گیاہے اس دور میں میڈیا کا کردار بڑا اہم ہے اور امید کرتاہو ں کے میڈ یا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی اسکی نشاندہی میں ہماری مدد کرنے میں کوئی کمی نہ رکھے گا ہم سب مل جل کرملک وقوم سے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کوشش کریں اور آنیوالی نسلوںکو دہشت گردی سے پاک ملک دیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں