عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا،ناجے شاہ

مریم ،بلاول کی ان لا حاصل ملاقاتوں سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی احتساب سے نہیں بچ سکتیں،رہنماء پی ٹی آئی کی گفتگو

منگل 18 جون 2019 13:39

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کاہنہ کے رہنماء سیدنذرشاہ گیلانی المعروف ناجے شاہ نے کہا ہے کہ پوری قوم کویقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان عظیم ملک بنے گا،موجودہ حکومت ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کوبے نقاب کرنے اورلوٹی گئی دولت واپس خزانے میں لانے کی بھرپورجدجہدکررہی ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی محب وطن قیادت پرتنقیدکرکے اپنی غلطیاں چھپانے اور عوام کی توجہ کرپشن سے ہٹانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے،سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے سیدنذرشاہ گیلانی نے مزیدکہا کہ مریم اوربلاول کی ملاقاتوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا یہ ملاقاتیں اپنے بڑوں کی کرپشن پرپردہ ڈالنے کا ایک سلسلہ ہے ان لا حاصل ملاقاتوں سے مسلم لیگ نوازاور پیپلزپارٹی احتساب سے نہیں بھاگ سکتیں،انہوں نے مزیدکہا کہ سابق دورمیں خزانے پرغیرضروری قرضوں اورمہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا ،سیدنذر شاہ گیلانی نے کہا کہ نامساعد حالات میں پیش کیا گیا حکومتی بجٹ اپنی مثال آپ ہے جسے ہرسطح پر سراہا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں