اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںملکی تاریخ کے بدترین اور کرپٹ حکمران حادثاتی طور پر قوم پر مسلط ہوچکے ..

ملکی تاریخ کے بدترین اور کرپٹ حکمران حادثاتی طور پر قوم پر مسلط ہوچکے ہیں‘جتنی مہنگائی ‘لوٹ مار اور کر پشن موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہوئی ہے، ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ‘ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے‘وفاقی حکو مت سے لیکر صوبائی اور ضلعی حکو متوں تک ہر کوئی کر پشن میں مصروف ہیں، کسی کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ‘بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے30ہزار صنعتی یونٹس کو بند اور لاکھوں مزدور کو بے روز گار کردیا ہے،تحر یک انصاف کے مر کزی رہنما میاں محمود الر شیدکی وفودسے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3جنوری۔ 2013ء)تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین اور کرپٹ حکمران حادثاتی طور پر قوم پر مسلط ہوچکے ہیں‘جتنی مہنگائی ‘لوٹ مار اور کر پشن موجودہ حکمرانوں کے دور میں ہوئی ہے ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی ‘ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے‘وفاقی حکو مت سے لیکر صوبائی اور ضلعی حکو متوں تک ہر کوئی کر پشن میں مصروف ہے کسی کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ‘بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے30ہزار صنعتی یونٹس کو بند اور لاکھوں مزدور کو بے روز گار کردیا ہے مگر حکمران بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل کر نے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے ۔

(خبر جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ میاں محمو د الر شید نے کہا کہ جو شخص جتنا بڑا چور ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے ‘بجلی کی عدم فراہمی سے غریب کا چولہابجھ چکا ہے اور وہ اندھیروں میں جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن،بیڈ گورننس،انتہا پسندی اور دہشت گردی نے ملکی معیشت کا پہیہ جام کر رکھا ہے‘ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کے غیور عوام صرف تحر یک انصاف کو ووٹ دینگے اور ہم اقتدار میں آکر ملک کو تر قی و خوشخالی کی راہ پر گامزن کر ینگے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں