دو رکنی اویس عرف اویسی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی اویس عرف اویسی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتارکو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹر سائیکلیں, 6 موبائل, 50 ہزار نقد رقم اور دو پسٹل سمیت گولیاں برآمدکرلی گئیں ۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکلوں کی چوری کرنے کے ساتھ جھپٹا مار کر پرس اور موبائل بھی چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں