گھریلو ناچاقی پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طورپر خودکشی کر لی

منگل 30 جولائی 2019 16:24

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) رائے ونڈ کے علاقہ سلامت پورہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طورپر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ سلامت پور ہ کے علاقے میں رافعہ بی بی نامی خاتون نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کاآغازکردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں