ڈبلیو ایم سی کی غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی 2لاکھ 81ہزار روپے کے 154 چالان کئے گئے

بدھ 21 اگست 2019 14:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) مینجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد اجمل بھٹی کی خصوصی ہدایت پرغیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کاروا ئی کی گئی۔شعبہ انفورسمنٹ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے غیر قانونی طور پر کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگانے پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2لاکھ 81ہزار روپے کے 154 چالان کئے گئے۔

غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے کے خلاف چوبرجی، قرطبہ چوک، بند روڈ، گوالمنڈی، لکشمی چوک، نسبت روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کاروائی کی گئی۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا انفورسمنٹ ونگ غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف شہر میں پوری طرح متحرک ہے اورشہر میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں گے۔محکمے کا مشن ہے کہ لاہور شہر کو گندگی سے پاک کریں مگر شہریوں کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں ۔ مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاورکا کہنا تھا کہ شہر میں کوڑے کرکٹ کی غیر قانونی ڈمپنگ کسی صورت قبول نہیں اور کچرے کو غیر قانونی طریقے سے ڈمپ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔شہریوں سے اپیل ہے کہ شہر کو صاف بنانے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیںاور شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں