اینٹی نارکوٹکس کی کارروائی ‘کوٹ عبدالمالک انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد

پیر 26 اگست 2019 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹ عبدالمالک انٹر چینج ٹول پلازہ کے قریب ٹیوٹا کرولا کی تلاشی کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآ مد کرلی ۔

(جاری ہے)

2ملزمان احسان اللہ اور سمیع اللہ کوگرفتارکرلیا۔ ملزمان نے منشیات کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا ہوا تھا۔برآمد ہونے والی منشیات میں 12 کلو گرام چرس شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں