زہریلی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 23 ستمبر 2019 13:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) مغلپورہ پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم قمر علی کے قبضہ سے 10لیٹر زہریلی شراب برآمدکرلی گئی ۔

(جاری ہے)

مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ایس ایچ او مغلپورہ مدثر اللہ خان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروایاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں