ڈ ی ایس عامر نثار چوہدری کا شاہین آباد سے شیخوپورہ سیکشن تک معائنہ

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عامر نثار چوہدری نے شاہین آباد سے شیخوپورہ سیکشن کامعائنہ کر کے ٹرین آپریشن اور مسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔سیکشن کے معائنے کے دوران چناب نگر برج پر ریلوے ٹریک کی الائنمنٹ کا معائنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیکشن کی آمدنی بڑھانے کیلئے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نے ٹرینوں کی سیفٹی اور ٹرین آپریشن سے متعلق ریلوے افسران اور اہلکاروں سے آگاہی حاصل کی ۔سیکشن کے معائنے کے موقع پر ڈی سی او ریلوے حامد فاروق قریشی، ڈی ٹی او ریلوے ناصر نزیر سمیت دیگر افسران بھی ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ تھے۔دوران انسپیکشن اچھی کارکردگی پر اسٹیشن ماسٹر چناب نگر محمد عابد خان کو انعام بھی دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں