امام احمد رضا ؒنے ہر شعبہ میں رہنما ئی کا فر یضہ انجا م دیا ‘مجاہد عبدالر سو ل

دو ر حا ضر کے مسا ئل کے تد ارک کیلئے امام احمد رضا ؒکے افکا ر کو عملی طو ر پر نا فذ کر نے کی ضر ورت ہے‘تقر یب سے خطاب

پیر 14 اکتوبر 2019 14:06

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء)مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے کہا ہے کہ امام احمد رضا کی شخصیت یو نیو رسٹی کا درجہ رکھتی ہے جنہو ں نے مسلما نو ں کومذ ہبی ، سیا سی ، سما جی، سا ئنسی،معا شی ، اقتصادی سمیت تقر یبا ہر شعبہ میں رہنما ئی کا فر یضہ انجا م دیا ،دو ر حا ضر کے مسا ئل کے تد ارک کیلئے امام احمد رضا کے افکا ر کو عملی طو ر پر نا فذ کر نے کی ضر ورت ہے۔

دور ابتلا میں بر صغیر مسلمانو ں کی رہنما ئی کر تے ہو ئے امام احمد رضا نے سیا سی شعو ر بید ار کیا۔ امام احمد رضا بر یلو یؒ کی شخصیت تمام شعبو ں میںرول ما ڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک شاہدہ کے صدر مفتی حا فظ محمد رمضان کی جانب سے یوم ر ضا بسلسلہ سفر حرمین شر یفین تقر یب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر آ ستانہ عالیہ سمندری پیر محمد غو ث ر ضوی‘ صدر سنی تحریک شیخو پورہ مو لانا شیر محمد مجتبا ئی‘ رہنما سنی تحریک مفتی شفا قت علی ہمدمی‘مو لانا قادری محمد سلامت ‘ مو لانا ظفر حسین شاہ‘ محمد عا بد بٹ عطاری‘عطا ء المصطفیٰ شاہ نے بھی خطا ب کیا جبکہ سید عباد علی زید ی نے نعت ر سو ل مقبو ل پڑھنے کی سعاد ت حا صل کی۔

علامہ مجاہد عبد الر سو ل خان نے مزید کہاکہ امام احمد رضا بر یلو یؒ کی ہمہ جہت شخصیت نے بر صغیر کے مسلما نو ں میں ایک شعوری انقلاب بر پا کیا تھا۔ امام احمدرضا بر یلو یؒ کی عبقر ی شخصیت نے مسلما نو ں کو مذ ہبی تعلیما ت کے سا تھ سیا سی طو ر پر بھی بید ار کیا ۔ ضرر وت ا س ا مر کی ہے کہ تمام تر{ XE "" } تعصبا ت سے با لا تر ہو کر مسلم امہ کے مذہبی،سیا سی ،تعلیمی ،معاشی اور سماجی مسائل کو حل کر نے کیلئے ماہر سماجی علو م مولانا احمد رضا خاں کے سیا سی افکا ر سے استفا دہ حا صل کر یں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں