خالق نگر‘نامعلوم افرادکا وکیل پر قاتلانہ حملہ،ملزمان فرارہونے میں کامیاب

جان کو خطرہ ،وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی واعلیٰ حکام مجھے تحفظ فراہم کریں ،وکیل کی گفتگو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:28

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) معروف وکیل ذوالفقارخان ہراج قاتلانہ حملے میں بال بال بچے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزذوالفقارخان ہراج ایڈووکیٹ اپنے آبائی گائوں جھنگ سے لاہور ہائی کورٹ آرہے تھے کہ چوکی جھنگ اور فیصل آباد کے درمیان نامعلوم افرادنے ان کی گاڑی پراندھا دھندفائرنگ کردی،فائرنگ کی آوازسن کرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،جس پر نامعلوم افرادموقع سے فرارہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں ذوالفقارخان ہراج کی گاڑی کوشدیدنقصان پہنچا مگر انہیں معمولی زخم آئے،معلوم ہوا ہے کہ ذوالفقارخان ہراج ان دنوں کچھ اہم مقدمات کی پیروی کررہے ہیں اورملزمان کی طرف سے انہیں سنگین قسم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،بتایا گیا ہے کہ وکیل نے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کروادی ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،ذوالفقارخان ہراج نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب اوراعلیٰ حکام تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ میری جان کوخطرہ ہے لہذا مجھے تحفظ دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں