گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جنم دن کے موقع پر نئے لنگر ہا ل کی تعمیر

چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد نے پی ایس جی پی سی کے پردھان و دیگر کے ہمراہ افتتاح کیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے زیراہتمام گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں نئے تعمیر شدہ لنگر ہا ل کی افتتاحی تقریب چیئرمین ٹرسٹ بورڈ، ڈاکٹر عامر احمد نے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز محمد عمران گوندل،و دیگرعمائدین کی ہمراہی میں لنگر خانہ کا افتتاح کیا اور لنگر خانہ پر قومی پرچم لہرایا۔

ترجمان بورڈ کے مطابق گورو دوارہ جنم استھان میں مختصر عرصہ میں دو منزلہ عمارت پر مشتمل نئے لنگر ہال میں بیک وقت 1500یاتری کھانا تناول کر سکتے ہیں۔نئے لنگر خانہ کی تعمیر گورو نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن تقریبات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ چیئرمین بورڈ وزیرا عظم پاکستان کے ہدایات کے مطابق بابا گورو نانک کے جنم دن کی گولڈن تقریبات منانے اورگورو دوارہ کرتار پور صاحب میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ نے لنگر ہال کی تعمیر پر ڈاکٹر عامر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے کرتار پور راہداری کی جلد تکمیل کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئرمین اور دیگر افسران بابا گورو نانک جنم دن کی 550ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے جو اقدامات کر رہے ہیں ہم ان سے بے حد مطمعن اور خوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں