ایس ای سرکل 5کے زیراہتمام واپڈاسب ڈویژن کاہنہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

منظوراحمد، شہزادحیدرچٹھہ، قربان علی، شمیم گوہر ، ڈاکٹرمحمدعدنان،سیدصدا حسین کاظمی،علی رضا،ملک ایوب کی خصوصی شرکت

پیر 21 اکتوبر 2019 12:05

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایس ای سرکل 5کے زیراہتمام واپڈاسب ڈویژن کاہنہ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا،کھلی کچہری میںایس ای سرکل 5منظوراحمد، ایکسیئن کوٹ لکھپت شہزادحیدرچٹھہ،ایس ڈی اوکاہنہ قربان علی،ایس ڈی اوصوفیہ آباد شمیم گوہر ،سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان،سیدصدا حسین کاظمی،علی رضا،ملک ایوب ودیگرکی خصوصی شرکت،اس موقع پرایکسیئن کوٹ لکھپت شہزادحیدرچٹھہ نے لوگوں کے مسائل سنے اورموقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ایس ای سرکل 5منظوراحمدنے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے ،بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائیگی اور بڑے اداروں ،کارخانوں او صنعتی کنکشنوں کو ترجیحی بنیادوں پر چیک کیا جائیگا،منظوراحمدنے مزیدکہا کہ بجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں تمام متعلقہ محکمے یکسوئی سے کارروائی کریں تا کہ مثبت نتائج سامنے آئیں اور بجلی چوری کی روک تھام ممکن ہو ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں