محبت رسول ؐ انسان کیلئے قدرت کا ایک عظیم عطیہ ہے‘محمد عثمان غنی

مسلمان اپنے کردار کے لحاط سے محبت رسولؐکا اشتہار ہوتا ہے‘مرکزی نا ئب ناظم محا فظان ختم نبو ت

جمعرات 14 نومبر 2019 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی نا ئب ناظم محمد عثمان غنی نے کہا ہے کہ محبت رسول ؐ انسان کیلئے قدرت کا ایک عظیم عطیہ ہے، اسلام میں کلمہ طیبہ پڑھنے کا مطلب یہ ہی ہے کہ اپنی پسند نا پسند کو رسول ؐ کی پسند نا پسند کے تابع کر دینا،مسلمان اپنے کردار کے لحاط سے محبت رسولؐ کا اشتہار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ محبت رسول ؐ کی وجہ سے جب ایک انسان اپنے دنیاوی امور بھی تعلیمات رسول ؐ کی روشنی میں بجا لاتا ہے تو اسے دنیا آخرت میں خوشحالی ملتی ہے۔محبت رسولؐ کی وجہ سے انسان اپنے آپ کو شرعی احکام کے سپرد کر دیتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ محبت رسول ؐ ہی انسان کو تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا راستہ دکھاتی ہے،محبت رسول ؐ انسان کو دلیر بناتی ہے اور عظیم بھی بناتی ہے اپنی جان اور مال سے بڑھ کر رسول اللہ ؐسے محبت کرنے والے کو کوئی غم نڈھال نہیں کر سکتا ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم محبت رسول ؐ کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہوں اور کو ئی ایسا عمل نہ کیاجائے جس سے کریم آ قا علیہ اسلام کا دل دکھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں