مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے‘شفیق ر ضا قادری

مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ریاستی دہشتگردی سے دبایانہیں جاسکتا،بھارت دہشتگرد کی نشانی بن چکا ہے

جمعرات نومبر 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) چیئرمین انجمن شہریان لاہور شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،کشمیریوں کی قربانی اور پاکستان کی سفارتی جدوجہد رنگ لارہی ہے ،بھارتی حکومت کشمیر پر ہر جگہ ناکام اور مذہبی جنونی تصور کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عالمی امن وسلامتی کے ادارے خاموش تماشائی نہ بنیں ،مظلوموں کی آواز کو ریاستی دہشتگردی سے دبایانہیں جاسکتا۔

بھارت دنیا پر اب جنونی اور دہشتگرد کی نشانی بن چکا ہے ،عالمی برادری اور او آئی سی بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیا ں عائد کرئے۔انہو ں نے کہاکہ پاک فوج د شمن کے سامنے ڈ ٹ کر کھڑی ہے پاک فوج کی وطن عزیز میں قیام امن کیلئے قر بانیاں قا بل فخر ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments