بیمار نواز شریف حکومت سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہو نگے‘ سلیم ر ضا

تحریک انصا ف کی بے رحم حکومت اپوز یشن جماعتو ں کو دبانے کے لیے ہر حر بہ استعما ل کررہی ہے‘رہنما (ن ) لیگ

جمعرات نومبر 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئدین کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہبیمار نواز شریف حکومت سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہو نگے، تحریک انصا ف کی بے رحم حکومت اپوز یشن جماعتو ں کو دبانے کیلئے ہر حر بہ استعما ل کررہی ہے، میاںنواز شریف کی بیماری پر مسلم لیگ ن نہیں بلکہ حکومت سیا ست کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کے لئے عالمی سطح پر مشکلات میں اضافہ کا خطرہ ہے ، عمران خان کی موجودگی میں جمہوریت کو خطرہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نالائق اور نااہل حکومت پاکستان کا معاشی دیوالیہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ان کی کمزور کارکردگی کے باعث عوام کو روٹی روزگار تعلیم اور صحت جیسی سہولیات ملنا تو درکنار الٹا ملکی معیشت اور ادارے گو مگوں صورتحال سے دوچار ہیں۔انہو ں نے کہا نواز شریف کو کچھ ہوا تو مقدمہ تحریک انصا ف کی حکومت اور کپتان کیخلا ف درج کرائیں گے ، عمران خان کی ٹیم نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو بھی ڈرامہ قرار دیا تھا اور آ ج نواز شریف کی زند گی سے کھیلا جا رہاہے،کپتان کی ٹیم کو شرم آ نی چاہیے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments