ْ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سموگ سے پھیلنے والی امراض سے بچا جا سکتا ہے ،ڈاکٹرفرحان علی

سموگ نزلہ ،زکام ،سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے،ایم ایس ٹی ایچ کیو کاہنہ کی گفتگو

بدھ 20 نومبر 2019 12:05

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کاہنہ ڈاکٹرفرحان علی نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سموگ سے پھیلنے والی امراض سے بچا جا سکتا ہے ، شہری ماسک، چشمے اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرفرحان علی نے گزشتہ روزاپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ سموگ نزلہ ،زکام ،سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خاص طور پر سموگ کے دوران گھر سے باہر کام کرنے والے افراد اس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹرفرحان علی نے ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سموگ کے مضر اثرات سے بچائو کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں۔بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔چہرہ اور ہاتھ بار بار دھوئیں اور سموگ کے موسم میں جسمانی مشقت سے پرہیز کریں۔ گھر کے اندر سموگ کے داخلے سے بچنے کیلئے کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔گلے میں خراش کی صورت میں نیم گرم پانی سے غرارے کریں۔ سموگ سے متاثرہ مریض طبی امداد اور علاج کیلئے قریبی سرکاری ہسپتال یا مرکز صحت سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں