مسلم ٹائون پولیس کی کارروائی ملزم منشاکو منشیات سمیت گرفتارکرلیا

بدھ 20 نومبر 2019 12:41

مسلم ٹائون پولیس کی کارروائی ملزم منشاکو منشیات سمیت گرفتارکرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) مسلم ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منشاکو منشیات سمیت گرفتارکرلیا ۔ملزم سے 110گرام ہیروئن برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ملزم کالجز اور یونیورسٹی کے طلبا کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون کیپٹن(ر)محمد اجمل کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں