خالق نگر،کاہنہ میں ڈاکوراج،علاقے میں خوف وہراس،عوام خودکوغیرمحفوظ سمجھنے لگی

جرائم میں اضافے نے اہل علاقہ کی نیندیں اڑا دیں،عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سے تحفظ کی اپیل

جمعرات 21 نومبر 2019 13:05

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) تھانہ کاہنہ کی حدود میں چوروں اور ڈاکوئوں کا راج ، ڈاکودن دیہاڑے گھروں کے تالے توڑ کر چوریاں کرنے لگے،مقامی پولیس خاموش تماشائی کا کرداراداکرنے میں مصروف،تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے حویلی کمہاراں والی میںمحمد اکرم ولد سفید خان کے گھر ڈکیتی کی واردات 10ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہو کر سارے خاندان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لیکر فرارہوگئے، 20دن بعد بھی کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا ،سائل دربدر ہوگئے، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے میں خوف ہراس پھیلنے لگا، لوگ خودکو اور اپنے گھروں کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، آئے دن جرائم میں اضافے نے اہل علاقہ کی نیندیں اڑا دیں، پچھلے چھ ماہ سے جرائم میں کمی کی بجائے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں سے ڈکیتوںکیخلاف فوری کارروائی اور مال مصروقہ کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں