میاں نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنیوالے حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں،رانا احمدسعید

حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں،وہ وقت دور نہیں جب حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ، رہنماء ن لیگ کی گفتگو

جمعرات 21 نومبر 2019 13:05

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق چیئرمین یونین کونسل 266تالاب سرائے مانگا منڈی رانا احمدسعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے 23کروڑ عوام کی دٴْعائیں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اس لئے حکمرانوں کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنیوالے حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں وہ وقت دور نہیں جب حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ، رانا احمدسعیدنے کہا کہ عدالت کی طرف سے میاں محمد نوازشریف کو غیرمشروط طور پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے اور ای سی ایل سے نام نکالنے کے حکم پر بیماری پر ریلیف کی بجائے تکلیف دینے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف کے مؤقف کو تسلیم اور حکومتی مؤقف کو مسترد کئے جانے سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ٹولہ میاں نواز شریف کا ذاتی مخالف ہے جو بیماری پر بھی سیاست کرتا رہا تاہم عدالت نے قانونی اور طبی بنیادوں پر ریلیف دیکر عدالتی وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں